اسلام آباد (20 ستمبر 2025): میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) 2025 کے لیے ملک بھر سے1 لاکھ 40 ہزار سے زائد امیدواروں نے رجسٹریشن کرالی ہے۔ امتحان 26 اکتوبر کو منعقد ہوگا۔
ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ امیدوار پنجاب سے ہیں جن کی تعداد 50,443 ہے، جبکہ خیبرپختونخوا سے 39,964، سندھ سے 33,160 اور بلوچستان سے 10,278 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی بڑی تعداد میں امیدوار رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔
ماہرین کے مطابق اس سال بھی ایم ڈی کیٹ میں سخت مقابلے کی توقع ہے کیونکہ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں نشستیں محدود ہیں جبکہ درخواست گزاروں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔