ایندھن کی بچت کے لئے ورک فرام ہوم لاگو ہونے کا امکان

اسلام آباد۔۔ایران اسرائیل اور امریکی جنگ کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 سے 60 روپےفی لیٹر اضافے کا خدشہ ہے، ایندھن کی بچت کے لئے پیر سے ملک بھر میں ورک فرام ہوم لاگو ہونے کا امکان ہے، کورونا دور کی طرز پر آن لائن اور اسمارٹ آفس ورکنگ ماڈل اپنایے جانے کا امکان ہے، وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے پٹرول پمپس کا لائسنس منسوخ کرنے کی ہدایت کر دی

خطے کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر حکومت نے توانائی بچت اور پیٹرولیم سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے اہم اقدامات پر غور شروع کر دیا، وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی طلب و رسد اور ذخائر کا جائزہ لیا گیا، وزیر خزانہ کی سربراہی میں قائم خصوصی کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا، پٹرولیم مصنوعات کی بچت کے لئے قومی سطح پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔۔اجلاس میں وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے پٹرول پمپس فوری بند کر کے ان کے لائسنس منسوخ کرنے کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق خصوصی کمیٹی کی سفارشات پر کورونا دور کی طرز پر آن لائن اور اسمارٹ آفس ورکنگ ماڈل اپنایا جائے گا، اجلاس میں تجویز دی گئی کہ دفاتر میں ہفتے میں دو دن ورک فرام ہوم متعارف کرایا جائے

بدلتی صورتحال کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان پیدا ہو گیا۔۔ ذرائع بتا رہے ہیں کہ ایک سے دو روز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 سے 60 روپےفی لیٹر اضافے کا خدشہ ہے

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x