ایکسپورٹرز اور ایس ایم ایز کیلئے ریلیف، سپر ٹیکس مکمل ختم

عبدالجبار

اسلا م آباد۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات و ریلوے بلال اظہر کیانی نے ایکسپورٹرز اور چھوٹے و درمیانے کاروبار یعنی ایس ایم ایز کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان کردیا۔وزیرمملکت بلال اظہر کیانی نے کہا 15 سے 50 کروڑ روپے سالانہ آمدن والے ایس ایم ایز اور تمام ایکسپورٹرز کیلئے سپر ٹیکس مکمل ختم کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ کاروباری طبقے پرٹیکس کا بوجھ کم کرنے کیلئے پروسیڈز اسٹیج پر ٹیکس کی شرح 2.25 فیصد سے کم کرکے 1.25 فیصد کردی گئی ہے۔بلال اظہرکیانی نے کہا ہماری کوشش ہے کہ کاروباری طبقات کیساتھ مل کر چلا جائے،پرائیویٹ سیکٹر کا بہت اہم کردار ہے،ہمیں وزیراعظم کی ہدایات ہیں کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنا ہے،جو بجٹ پیش کیا گیا تھا کچھ عرصہ قبل اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے ورکنگ گروپس بنائے۔انہوں نے مزیدکہاکہ سپر ٹیکس میں کمی آئی،ایکسپورٹرز کے لئے سپرٹیکس کو کم کیاگیا،وزیراعظم ہرہفتے ایف بی آرکا ری ویو لیتے ہیں،انکی کوشش ہے کہ ایف بی آر کو اپ گریڈ کیا جائے،ماضی میں دیگر فنانس منسٹرز نے ایف بی آر پرجتنی وزیراعظم دیرہے ہیں،ایف بی آر کو ری سٹرکچر کیا جارہا ہے،اب آڈٹ ایک سینٹرل سسٹم کے تحت ہوگا۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x