ایک کروڑ شہریوں کا ڈیٹا فروخت کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

عبد الجبار

لاہور۔۔۔۔۔۔۔لاہور میں این سی سی آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے منی نادرا ویب سائٹ چلانے والے 2 ملزمان گرفتار کرلئے ۔این سی سی آئی اے لاہور نے منی نادرا ویب سائٹ چلانے والے دو ملزمان ارسلان اور علی رضا کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے تین ٹیرا بائٹ حساس ڈیٹا برآمد ہوا۔لاہور میں ایک کروڑ سے زائد شہریوں کا حساس اور ذاتی ڈیٹا غیر قانونی طور پر حاصل اور فروخت کرنے کا انکشاف ہوا، ملزمان کے قبضے سے سم کارڈ ملکیت و رجسٹریشن، سی ڈی آرز، سم ڈیٹا بیس اور شہریوں کی لوکیشن کا ڈیٹا برآمد کرلیا گیا۔برآمد شدہ حساس ڈیٹا میں شہریوں کے فیملی ٹری اور مختلف سرکاری اداروں سے متعلق معلومات بھی شامل ہیں، منی نادرا کے نام سے ویب سائٹ قائم کرکے نادرا سے متعلق معلومات فراہم کرنے کا انکشاف ہوا۔ملزمان حساس ڈیٹا کی غیر قانونی خرید و فروخت اور کھوجی نامی پلیٹ فارم تک رسائی میں بھی ملوث رہے۔ملزمان سے دو موبائل فونز بھی برآمد، تین ٹیرا بائٹ ڈیٹا کا فرانزک تجزیہ جاری ہے جب کہ مزید افراد کی گرفتاری متوقع ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x