ا ی ڈی پمزڈاکٹر سلمان نے عہدے کاچارج سنبھال لیا

نثار احمد

اسلام آباد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پمز اسلام آباد کے نئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سلمان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ عہدہ سنبھالتے ہی انہوں نے پمز کے مختلف شعبوں کے سربراہان کا اجلاس طلب کیا، جس میں پمز انتظامیہ کے افسران اور ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر محمد سلمان نے کہا کہ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں تمام مسائل کے حل کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کی حفاظت اور انہیں بہتر صحت کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے، جبکہ مریضوں کو بہتر اور تیز ترین طبی سہولتیں فراہم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر سلمان نے کہا کہ پمز میں حالیہ 2 واقعات پیش آئے ہیں، جن کی روک تھام کیلئے موثر حکمت عملی وضع کرنے کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پمز میں مریضوں کا بہت زیادہ بوجھ ہے، بڑی تعداد میں آنے والے مریضوں کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ مریضوں کے لئے سہولتیں بہتر بنانے کے حوالے سے وزارتِ صحت سے بھی بات کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x