بائیڈن کاپروسٹیٹ کینسر ہڈیوں سے آگے تک پھیل گیا

فرخ تنویرملک

واشنگٹن۔۔۔۔۔۔۔۔سابق امریکی صدر جو بائیڈن کے پروسٹیٹ کینسر کے بارے میں ان کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے کہا ہے کہ یہ بیماری ان کی ہڈیوں سے آگے بھی پھیل چکی ہے اور انہیں شدید درد کا سامنا ہے۔ہنٹر بائیڈن نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ بیماری بہت تکلیف دہ ہے اور کئی حوالوں سے ان کی جسمانی صلاحیتوں کو بری طرح متاثر کر رہی ہے، 83 سالہ ڈیموکریٹ رہنما کے ترجمان نے ہنٹر بائیڈن کے انٹرویو پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔بائیڈن نے وائٹ ہاس چھوڑنے کے 4 ماہ سے بھی کم عرصے بعد انکشاف کیا تھا کہ ان میں پروسٹیٹ کینسر کی جارحانہ قسم کی تشخیص ہوئی ہے۔جو بائیڈن کے ترجمان نے اکتوبر 2025 میں بتایا تھا کہ سابق صدر کینسر کے علاج کیلئے ریڈی ایشن تھراپی اور ہارمون تھراپی کروا رہے ہیں۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x