بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات اختتام پذیر

عبدالجبار

ننکانہ صاحب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557ویں جنم دن کی تقریبات ننکانہ صاحب میں اختتام پذیر ہو گئیں، تقریبات کے اختتام پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، جس سے شہر کا آسمان رنگ و نور سے جگمگا اٹھا۔آتش بازی کی تقریب میں ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی، اس موقع پر سکھ یاتریوں کی خوشیاں دیدنی تھیں، جنم دن کی تقریبات میں تقریبا 25 سے 30 ہزار سکھ یاتریوں نے شرکت کی، جن کیلئے حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر یاتریوں کو بہترین سکیورٹی، رہائش اور سفری سہولیات فراہم کی گئیں، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں نے مہمانوں کی سہولت اور تحفظ کیلئے خدمات سرانجام دیں، جبکہ تقریبات کے دوران سکھ یاتریوں کو محبت، عزت اور مہمان نوازی کا خصوصی احساس دلایا گیا۔دریں اثنا سکھ یاتریوں نے بہترین انتظامات اور پرتپاک استقبال پر حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا، یاتریوں نے پاکستان میں ملنے والی محبت اور مہمان نوازی کو ناقابل فراموش قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں انہیں عزت اور مذہبی عقیدت کے اظہار کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا گیا۔ سکھ یاتریوں نے پاکستانی حکومت کی طرف سے کیے جانے والے بہترین انتظامات کوبھرپورسراہا اور شکریہ ادا کیا ہے۔بھارتی سکھ یاتریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بہترین انتظامات اور مہمان نوازی سے بہت متاثرہوئے ہیں۔ پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں،یہاں آکربہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔انہوں نے بھارتی سکھوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک بار ضرور یہاں آئیں اورپاکستانی مہمان نوازی کا تجربہ کریں ۔سکھ یاتریوں نے پاکستان میں موجود اپنے ورثے کی حفاظت کے لیے حکومت پاکستان کے اقدامات پر بھرپور اطمینان کااظہارکیا ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x