بانی تحریک انصاف کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ


راولپنڈی۔۔بانی تحریک انصاف کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کرلیا گیا ۔ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ڈاکٹروں کی پانچ رکنی ٹیم اور ٹیکنیشن نے طبی معائنہ کیا ۔

طبی ماہرین کی ٹیم ضروری طبی آلات اور مشینری کے ساتھ اڈیالہ جیل پہنچی تھی ۔ طبی معائنہ کی رپورٹ حکومت کو بھجوائی جائے گی۔۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے تقریبا ایک گھنٹہ تک اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا گیا ۔

جیل میں علاج اور صحت سے متعلق ابتدائی رپورٹ ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو بھجوائی گئی ۔ جس میں ڈاکٹروں کے چیک اپ سمیت دیگر تفصیلات رپورٹ کا حصہ ہیں ۔

رپورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے وائٹل سائنز بلڈ پریشر، نبض، ٹمپریچر، شوگر کا مکمل چارٹ بھی شامل ہے، بانی کی آنکھوں سے متعلق صورتحال بھی رپورٹ میں شامل ہے

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x