بانی پی ٹی آئی سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

اسلام آباد۔۔۔فرینڈ آف کورٹ بیرسٹر سلمان صفدر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی۔گزشتہ روز سپریم کورٹ نے سلمان صفدر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے فرینڈ آف کورٹ مقرر کیا تھا، گزشتہ روز بیرسٹر سلمان صفدر نے بانی پی ٹی آئی سے تین گھنٹے ملاقات کی تھی۔فرینڈ آف دی کورٹ سلمان صفدر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگومیں منسوب خبریں بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی ہے۔سلمان صفدر کے مطابق انہیں رپورٹ جمع کرانے کے لیے 12 بجے تک کا وقت دیا گیا تھا اور وہ مقررہ وقت پر رپورٹ جمع کروا چکے ہیں، رپورٹ سات صفحات اور 22 پیراگراف پر مشتمل ہے۔سلمان صفدر نے کہا کہ وہ قابل ستائش سمجھتے ہیں کہ علمیہ خان نے انڈر اسٹینڈنگ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے عمران خان کی صحت پر کوئی بیان نہیں دیا۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x