بانی پی ٹی آئی کو پمز اسپتال میں آنکھ کےعلاج کے لیے لایاگیا

سلام آباد۔۔بانی پی ٹی آئی کو آنکھ کےعلاج کے فالو اپ کےلیے پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے علاج کے فالو اپ کے لیے پمز اسپتال میں ان کو ’اینٹی وی ای جی ایف انٹرا ویٹرل انجیکشن‘ کی دوسری ڈوز دیدی گئی۔
پمز اسپتال کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو فالو اپ مشورے اور نسخے کے ساتھ ڈسچارج کر دیا گیا۔
پروسیجر سے پہلے اسپیشلسٹس کے بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کیا، کارڈیالوجسٹ کنسلٹنٹ نے ایکو گارڈیوگرافی اور ای سی جی کیا جو نارمل ہے۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کے مطابق بانی کو 24 فروری کو اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کیاگیا جہاں بانی پی ٹی آئی کو اینٹی وی ای جی ایف انٹرا وٹرئیل انجکشن کی دوسری ڈوز دی گئی۔
اسپتال میں قیام،پروسیجرکےدوران اوربعد میں بانی کے وائٹل مستحکم رہے جبکہ کنسلٹنٹ فزیشن نے بھی انہیں طبی طور پر مستحکم قرار دیا۔
پمز اور شفا آئی اسپتال کےکنسلٹنٹ اوفتھلمولوجسٹ اور کنسلٹنٹ وائٹریو ریٹینل سرجن کی رہنمائی میں پروسیجرعمل میں لایا گیا۔ یہ عمل ڈے کیئر سرجری کے طور پر انجام دیا گیا، پروسیجر سے پہلےاسپیشلسٹس کے بورڈ نے معائنہ کیا۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x