بانی پی ٹی آئی کی شفا اسپتال منتقلی کی درخواست مسترد

اسلام آباد۔۔۔۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شفا اسپتال فوری منتقلی کی درخواست مسترد کر دی،عدالت نے طبی معائنے کیلئے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ بانی کے چیک اپ کیلئے نیا میڈیکل بورڈ چیف کمشنر تشکیل دیں، وہ جیل سے باہر کسی اسپتال میں منتقل کرنے نہ کرنے کا فیصلہ کرے گا۔ قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی شفاہسپتال منتقلی کی درخواست پر سماعت ہوئی،ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے جواب الجواب دلائل دیئے، ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت میں فرینڈ آف کورٹ سلمان صفدر کی رپورٹ پڑھی،ایڈووکیٹ جنرل نے جیل سپرنٹنڈنٹ کی سپریم کورٹ میں جمع کرائی رپورٹ بھی پڑھی۔جسٹس ارباب طاہر نے استفسار کیا کہ 16فروری سے پہلے بانی پی ٹی آئی کا میڈیکل چیک اپ کرایا تھا؟ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت نے کہاکہ جی ان کا چیک اپ کرایا گیاتھا،سپریم کورٹ نے بانی کے ذاتی معالجین کی رسائی کی درخواست کو اگنور کیا، شفا ہسپتال کے رٹنا سپیشلسٹ کو ان کے کہنے پر بورڈ میں شامل کیا، جسٹس ارباب طاہر نے کہاکہ آپ بانی کو شفاہسپتال منتقل کرکے ٹیسٹ کرلیں،ہم یہ نہیں کہیں گے کہ اتنے دن یا اتنا وقت ہسپتال رکھیں،جسٹس خادم حسین سومرو نے کہاکہ میڈیکل بورڈ کا کوئی بھی کاغذ ہمارے پاس نہیں ہے،جسٹس ارباب طاہر نے کہاکہ آپ بانی کو شفا ہسپتال بے شک 2گھنٹے کیلئے شفٹ کردیں،ہم یہ نہیں کہیں گے 3دن یا 3ماہ رکھیں۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x