بانی کے قانونی حقوق توہینِ عدالت کی دوسری درخواست

فرخ تنویرملک

اسلام آباد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کے قانونی حقوق کی بحالی اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر ان کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمی خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی دوسری درخواست دائر کردی گئی۔ اس حوالے سے عمران خان کے لیگل کونسل خالد یوسف چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں بتایا کہ سپریم کورٹ نے 18 اگست کو اپنے فیصلے میں بانی پی ٹی آئی کو ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات اور بیرونِ ملک مقیم بچوں سے فون پر گفتگو کی سہولت فراہم کرنے کی واضح ہدایات جاری کی تھیں۔سپریم کورٹ میں عمران خان کے قانونی حقوق کی بحالی اور 18 اگست کے عدالتی حکم پر عملدرآمد کے لئے ڈاکٹر عظمی خان کی جانب سے توہینِ عدالت کی دوسری درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ عدالتِ عظمی کے ان احکامات کے باوجود گزشتہ منگل کو عمران خان کی فیملی سے ملاقات نہیں کروائی گئی اور نہ ہی انہیں بیٹوں سے بات کرنے کی اجازت دی گئی، اس رویے پر عدالت کے فیصلے کی عدول حکمی کا الزام عائد کرتے ہوئے توہینِ عدالت کی نئی درخواست داخل کی گئی ہے، جسے ڈائری نمبر 18350/2026 الاٹ کر دیا گیا ہے۔خالد یوسف چوہدری نے مزید بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی گزشتہ روز ہی بانی پی ٹی آئی کی قیدِ تنہائی ختم کرنے، فیملی سے ملاقات کروانے اور بچوں سے ٹیلی فونک و واٹس ایپ رابطے بحال کرنے کا حکم دیا ہے، جس کی مصدقہ کاپی موصول ہونے کا امکان ہے، دونوں اعلی ترین عدالتوں کے احکامات موجود ہونے کے باوجود جیل حکام کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں، جس کے خلاف آئینی حقوق کی بحالی کیلئے تمام تر قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جا رہی ہے، درخواست کو کرمنل اوریجنل نمبر الاٹ ہونے کے بعد اسے جلد سماعت کے لیے مقرر کروا لیا جائے گا۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x