اسلام آباد۔۔۔۔پاور ڈویژن نے مستقبل میں سبسڈی سے متعلق پلان تیار کر لیا۔ مستقبل میں صارفین سے بجلی اور گیس کی پوری قیمت وصول کی جائے گی۔ صرف مستحق بجلی صارفین کو بے نظیر انکم اسپورٹس پروگرام کے تحت سبسڈی دی جائے گی۔
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق پاور ڈویژن نے مستقبل میں سبسڈی سے متعلق پلان تیار کر لیا، آئی ایم ایف کو حالیہ ٹیرف ری اسٹرکچرنگ ،سبسڈی پر بریفنگ دی جائے گی، مستقبل میں صرف مستحق صارفین کو سبسڈی دی جائے گی۔پاور ڈویژن نے بی آئی ایس پی کے ساتھ مل کر ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا، کراس سبسڈی یا دیگر صارفین ، شعبے پر اضافی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا ، مستحق صارفین کو صرف بجٹڈ سبسڈی دی جائے گی ، دیگر صارفین سے بجلی کی پوری قیمت وصول کی جائے گی۔
ذرائع پاور ڈویژن گیس کے شعبے میں بھی کراس سبسڈی کو ختم کیا جائے گا، گیس شعبے کی کراس سبسڈی کو آئندہ بجٹ میں رکھا جائے گا، گیس شعبے کی 225 ارب روپے کی کراس سبسڈی ہے۔
بجلی سبسڈی تمام صارفین کو نہیں صرف مستحق کو ملے گی
-
By Abdul Jabbar
- February 16, 2026
Show Comments (0)
Hide Comments (0)
0
0
votes
Article Rating
Subscribe
Login
0 Comments
Oldest
Newest
Most Voted