میاں زبیراحمد
لندن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سعودی عرب میں حوثیوں کے نئے حملوں اور آبنائے ہرمز میں ایک تجارتی جہاز کو نشانہ بنائے جانے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 2 فیصد سے زیادہ بڑھ گئی ہیں۔سعودی عرب کی اہم تیل پائپ لائن کی بندش نے بھی عالمی سپلائی کے خدشات میں اضافہ کردیا ۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 2.90 ڈالر یعنی 2.77 فیصد اضافے کے بعد 107.51 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 2.27 ڈالر یعنی 2.27 فیصد بڑھ کر 102.32 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ کاروبار کے آغاز پر قیمتوں میں 3 فیصد سے زیادہ اضافہ بھی دیکھا گیا۔