بسنت کیلئے مینوفیکچررز کو لائسنس کا اجرا شروع

نثار احمد

لاہور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بسنت 2027 کیلئے مینوفیکچررز کو لائسنس کا اجرا شروع ہوگیا۔ مینوفیکچرنگ لائسنس کیلئے ڈی سی آفس میں4300 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 2 ہزار 537 درخواست گزاروں کی تصدیق مکمل ہونے کے بعد1 ہزار 250 افراد کو لائسنس جاری کر دئیے گئے،1500 درخواست گزاروں کی فیلڈ ویری فکیشن جاری ہے۔ گزشتہ سال1605 افراد نے مینوفیکچرنگ لائسنس کیلئے درخواستیں دی تھیں جس کے بعد1337 افراد کو پتنگ اور ڈور مینوفیکچرنگ لائسنس دیئے گئے تھے۔ پتنگ اور ڈور سازوں میں لائسنس کے حصول کی دوڑ تیزہوگئی ہے،اس سال بسنت کے لیے پتنگ اور ڈور بنانے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہواہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق مینوفیکچرنگ لائسنس حاصل کرنے والے افراد پتنگ اور ڈور سازی کر سکیں گے،بسنت سے 6 ماہ قبل مینوفیکچرنگ کی اجازت دینے کا مقصد طلب اور رسد کو پورا کرنا ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x