بعض ممالک این پی ٹی چھوڑ سکتے ہیں، ایران

فرخ تنویر ملک

تہران۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایران نے خبردار کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے آئی اے ای اے کے سیاسی اور غیر موثر اقدامات کے باعث بعض ممالک جوہری ہتھیاروں کے پھیلا ئوکو روکنے کے معاہدے این پی ٹی سے دستبردار ہوسکتے ہیں۔برطانوی خبررساںادارے کے مطابق ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر بیان میں یہ بات آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کی جانب سے ایران کے خلاف قرارداد منظور کیے جانے کے ایک روز بعد کہی۔ محسن رضائی نے آئی اے ای اے بورڈ آف گورنرز کی جانب سے ایران کے خلاف منظور کی گئی تازہ قرارداد کو غیر قانونی ، تکنیکی بنیاد سے عاری اور مکمل طور پرر سیاسی قرار دیتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا۔ 35 رکنی آئی اے ای اے بورڈ نے قرارداد کے ذریعے ایران کو اپنی جوہری عدم پھیلا کی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو رپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔محسن رضائی نے الزام عائد کیا کہ اس اقدام پر امریکا اور اسرائیل کا دبا ئواضح نظر آتا ہے۔ایرانی عہدیدار کے مطابق آئی اے ای اے کے ایسے اقدامات جوہری عدم پھیلا ئوکے عالمی نظام اور سفارتی کوششوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x