بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز جیت لی

ڈھاکہ ۔۔بنگلادیش نے تین میچوں کی سیریز کے فیصلہ کن میچ میں پاکستان کو گیارہ رنز سے شکست دے کر سیریز بھی دو ایک سے جیت لی۔ ہوم ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں 5 وکٹوں پر دو سو نوے رنز بنائے۔ اوپننگ بلے باز تنزید حسن نے ایک سو سات رنز کی اننگز کھیلی۔ لٹن داس نے اکتالیس، سیف حسن نے چھتیس اور نجم الحسن شانتو نے ستائیس رنز بنائے۔ اننگز کے اختتامی لمحاتے میں توحید ہریدوئے نے چوالیس رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ شاہین آفریدی اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ لی۔ ہدف کے تعاقب میں قومی بیٹرز آف کلر دکھائی دیے۔ ابتدائی 3 وکٹیں تیرہ رنز پر گر گئیں۔ صاحزادہ فرحان 6، معاذ صداقت 6 اور محمد رضوان 4 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔عبدالصمد نے چونتیس اور غازی غوری نے انتیس رنز کے ساتھ کچھ مزاحمت کی کوشش کی۔ لیکن دونوں بالترتیب سڑسٹھ اور بیاسی کے مجموعے پر آؤٹ ہوگئے۔ تاہم سلمان علی آغا نے پہلے معاذ مسعود، پھر فہیم اشرف اور اسکے بعد شاہین آفریدی کے ہمراہ ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو جیت کے قریب کیا۔ سلمان علی آغا نے ایک سو چھ رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ معاذ اڑتیس اور شاہین سینتیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بنگلادیش نے میچ گیارہ رنز سے اپنے نام کر کے تین ون ڈے میچز کی سیریز بھی اپنے نام کرلی۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x