بھارت کو چوتھے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست

نثاراحمد

مائونٹ مونگانوئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میٹ ہینری کی تباہ کن بولنگ کی بدولت نیوزی لینڈ نے بھارت کو چوتھے ون ڈے میں 244 رنز سے شکست دے دی۔مائونٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس کا کیوی اوپنرز نے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے 85 رنز کی شراکت قائم کی۔بعد ازاں نیوزی لینڈ کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں تاہم اوپنر ول ینگ (125) اور ٹم سائیفرٹ (58) کی سنچری اور نصف سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے 333 رنز بنا ڈالے۔بھارت کی جانب سے عاقب نبی، گرنور برار اور اکشر پٹیل نے 2، 2 جبکہ ارشدیپ سنگھ اور نمن دھیر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔334 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کو پہلے ہی اوور میں بڑا جھٹکا لگا جب میٹ ہینری نے روہت شرما، ویرات کوہلی اور کپتان شریاس ایئر کو صفر پر آئوٹ کرکے بھارت کی بیٹنگ لائن تہس نہس کردی۔بھارتی ٹیم اس اچانک حملے سے سنبھل نہ سکی اور بہ مشکل 89 رنز بنا کر آل آئوٹ ہوگئی۔میٹ ہینری نے 6، میتھیو فشر نے 3 اور کائل جیمیسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ بھارت کو پانچ میچز کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x