بہاولنگر میں سیلاب کی تباہ کاریاں: لاکھوں ایکڑ زمین و ہزاروں گھر متاثر

ضلع بہاولنگر حالیہ سیلاب سے بری طرح متاثر ہوا ہے، جہاں دریائے ستلج کی طغیانی نے تحصیل منچن آباد کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا۔ کپاس، مکئی، چاول، سبزیاں اور تل سمیت ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں دریا برد ہو گئیں۔

بستیوں اور قصبہ جات میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہے جس سے مکانات، دکانیں اور ڈیرہ جات یا تو مکمل طور پر منہدم ہو گئے یا استعمال کے قابل نہیں رہے۔ ضلعی حکومت کے مطابق اب تک 129,553 افراد سیلاب سے بے گھر ہوئے، جب کہ 47,614 مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ضلع بھر میں 140,907 ایکڑ زرعی زمین متاثر ہوئی ہے۔ صرف تحصیل منچن آباد میں 67 مواضعات اور 41,217 ایکڑ زمین تباہ ہوئی۔ اس کے علاوہ 4,380 گھر ڈیمیج ہوئے جن میں کئی مکانات صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔

متاثرہ علاقوں میں اب بحالی، خوراک اور اگلی فصل کے لیے زرعی لوازمات جیسے بیج، کھاد اور زرعی ادویات کی اشد ضرورت ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x