بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے 25 ستمبر سے قسطوں کی تقسیم کا اعلان کردیا، بینکوں اور پارٹنر اداروں پر سخت ہدایات جاری

اسلام آباد: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) نے اعلان کیا ہے کہ 25 ستمبر 2025 سے قسطوں کی تقسیم شروع ہوگی۔ اس سلسلے میں بینکوں اور پارٹنر فنانشل اداروں (PFIs) پر چند لازمی ذمہ داریاں عائد کی گئی ہیں تاکہ مستحقین کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

جاری کردہ ہدایات کے مطابق:

  • کیمپ سائٹس پر پیسے (رقم) کی دستیابی یقینی بنانا ہوگی، بصورت دیگر روزانہ 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔
  • ہر کیمپ میں سایہ، پینے کا پانی، بیٹھنے کی جگہ اور سائن بورڈ کا انتظام لازمی ہوگا، خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے فی کیس جرمانہ* عائد ہوگا۔
  • ہر PFI کو کم از کم 15 ایجنٹس پر مشتمل ایک کال سینٹر قائم کرنا ہوگا، بصورت دیگر روزانہ 25 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

اضافی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ افسران اور ریجنل دفاتر کو اپنی روزانہ کی رپورٹ PCMS سسٹم میں لازمی اپڈیٹ کرنا ہوگی، ورنہ ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مزید برآں، تمام PFIs کو اپنی ذمہ داریوں کی بار بار یاد دہانی کرائی جائے گی۔

BISP کے مطابق یہ تمام اقدامات ڈائریکٹر جنرل (DG) کی منظوری سے نافذ کیے جائیں گے اور اس پر عملدرآمد کے لیے ایک خصوصی فوکس ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x