ترکیے اسلامی دنیا میں مضبوط اتحاد چاہتا ہے، ترک صدر

فرخ تنویر ملک

انقرہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکیے اسلامی دنیا میں مضبوط اتحاد چاہتا ہے، مسلمانوں کو دیوار کی اینٹوں کی طرح متحد ہونا ہوگا۔ترک میڈیا کے مطابق استنبول میں ہفتہ میلاد النبی ۖ کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب اردوان نے اسلامی دنیا میں مضبوط اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ مسلم ممالک کے درمیان اختلافات کم کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں مسلم دنیا کا اتحاد پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے، مسلمان صدیوں تک تاریخ رقم کرتے رہے اور دنیا میں نظم و استحکام کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔رجب طیب اردوان نے کہا کہ دنیا اس وقت حق اور باطل کے درمیان ایک تاریخی جدوجہد سے گزر رہی ہے، اس جدوجہد میں ان شا اللہ حق غالب آئے گا۔ترک صدر نے مسلم ممالک پر زور دیا کہ وہ باہمی اختلافات کو کم کر کے مشترکہ مفادات اور امت کے اتحاد کیلئے مل کر کام کریں، مضبوط اتحاد ہی اسلامی دنیا کو درپیش چیلنجز کا مثر مقابلہ کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x