اسلام آباد۔۔۔حکومت نے جبری مشقت کے ذریعے تیار کردہ اشیاء کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے،
نوٹیفکیشن کے مطابق ایسی تمام اشیاء، خواہ مکمل طور پر یا جزوی طور پر جبری مشقت کے ذریعے تیار کی گئی ہوں، ان کی درآمد پاکستان میں ممنوع ہوگی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد انسانی حقوق کا تحفظ اور عالمی معیار کے مطابق تجارتی ضوابط کو یقینی بنانا ہے،
مزید برآں، وفاقی حکومت عالمی لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کی نشاندہی کردہ اشیاء، اداروں اور ممالک کی فہرست مرتب کرے گی، جن سے متعلق خدشات موجود ہوں گے کہ وہاں جبری مشقت کا استعمال کیا جاتا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایسے ممالک سے درآمد کی جانے والی اشیاء کے لیے درآمد کنندگان کو دستاویزی شواہد یا مستند سرٹیفکیشن فراہم کرنا ہوگا، جس سے یہ ثابت کیا جا سکے کہ متعلقہ مصنوعات جبری مشقت کے ذریعے تیار نہیں کی گئیں۔
حکام کے مطابق اس پالیسی سے نہ صرف غیر قانونی اور غیر اخلاقی تجارت کی حوصلہ شکنی ہوگی بلکہ ملکی سطح پر شفاف اور ذمہ دارانہ تجارتی ماحول کو بھی فروغ ملے گا۔
جبری مشقت سے تیار کردہ اشیاء کی درآمد پر پابندی عائد
-
By Abdul Jabbar
- April 30, 2026
Show Comments (0)
Hide Comments (0)
0
0
votes
Article Rating
Subscribe
Login
0 Comments
Oldest
Newest
Most Voted