جب پنجاب، کے پی اور گلگت بلتستان سیلاب میں ڈوب رہے تھے… اردو میڈیا سیاست میں گم رہا

اسلام آباد: گیلپ اور گیلانی پاکستان کی تازہ رپورٹ نے چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے کہ اگست 2025 میں جب پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان شدید فلیش فلڈز اور تاریخ کے بدترین سیلاب کا شکار تھے، قومی میڈیا نے زیادہ توجہ سیاست پر مرکوز رکھی۔ رپورٹ کے مطابق 12 قومی اردو و انگریزی اخبارات میں شائع 2,057 کالمز اور ایڈیٹوریلز کے تجزیے سے واضح ہوا کہ سیاست کو سب سے زیادہ 14 فیصد کوریج ملی، جبکہ ماحولیاتی آفات اور سیلاب جیسے براہِ راست عوامی مسائل صرف 10 فیصد پر محدود رہے۔
۔
اردو اخبارات میں سیاست کی کوریج 19 فیصد جبکہ انگریزی اخبارات میں 9 فیصد رہی۔ دوسری طرف، ماحول اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق موضوعات کو اردو میں 9 فیصد اور انگریزی میں 10 فیصد جگہ ملی۔ یہ صورتِ حال اس وقت کی ہے جب پنجاب کے درجنوں اضلاع میں لاکھوں گھرانے متاثر ہوئے، خیبر پختونخوا میں دیہات بہہ گئے اور گلگت بلتستان کی وادیوں میں فلیش فلڈز نے تباہی مچائی۔

ماہرین کے مطابق یہ تضاد ظاہر کرتا ہے کہ میڈیا نے عوامی زندگی کو جکڑنے والی قدرتی آفات کے بجائے اقتدار کی سیاست، کرپشن کے الزامات اور جماعتی کھینچا تانی کو اپنی اولین ترجیح بنایا۔ پنجاب میں ہزاروں خاندان بے گھر ہوئے، کے پی میں بنیادی ڈھانچہ تباہ ہوا اور جی بی میں رابطہ سڑکیں کٹ گئیں، مگر اخبارات کے رائے ساز صفحات پر ان مسائل کی گونج سیاسی بحرانوں کے شور میں دب گئی۔

1
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x