جرمنی، ایک منٹ میں سوا کلو شہد کھانے کاریکارڈ قائم

نثار احمد

آسبرگ(۔۔۔جرمنی میں ایک نوجوان نے صرف 60 سیکنڈ کے قلیل وقت میں سوا کلو شہد کھا کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ دلچسپ ریکارڈ جرمنی کے آسبرگ شہر میں آندرے اورٹلوف نامی نوجوان نے صرف ایک منٹ کے قلیل وقت میں سوا کلو گرام سے زائد (1273 گرام )شہد کھا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا اور اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا لیا۔ نوجوان کی ریکارڈ قائم کرنے کی اس کامیاب کوشش کے نتیجے میں ان کے پیٹ میں 4000 کلو کیلوریز اور ایک کلو سے زیادہ شوگر گئی جو کہ ماہرین خوراک کی یومیہ تجویز کردہ کھپت سے 20 گنا زیادہ ہے۔واضح رہے کہ آندرے اورٹلوف نامی یہ نوجوان شہری کھانے اور پینے کے غیر معمولی چیلنجز کیلئے مشہور ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x