جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان

عبد الجبار

سڈنی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ۔حیران کن طور پر مڈل آرڈر بیٹر مارنس لبوشین گزشتہ چند ماہ سے ناقص کارکردگی کے باوجود اسکواڈ میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔لبوشین گزشتہ کچھ عرصے سے شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ جولائی 2023 کے بعد سے وہ 43 ٹیسٹ اننگز میں صرف 24.69 کی اوسط سے رنز بنا سکے ہیں اور اس دوران انہوں نے ایک بھی سنچری اسکور نہیں کی۔بنگلادیش کے خلاف حالیہ تین اننگز میں بھی ان کا اسکور ایک، 31 اور چار رہا۔چیف سلیکٹر جارج بیلی نے تسلیم کیا کہ ٹیم کو لبوشین سے مزید رنز کی توقع ہے تاہم سلیکٹرز اب بھی ان کی کارکردگی پر اعتماد رکھتے ہیں۔ون ڈے اسکواڈ سے باہر ہونے کے باعث لبوشین کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل صرف ریڈ بال کرکٹ پر توجہ دینے کا موقع ملے گا۔نوجوان آل رانڈر کوپر کونولی بھی اسکواڈ میں شامل ہیں جبکہ مائیکل نیسر اور میتھیو کوہنیمن کی واپسی ہوئی ہے۔میٹ رینشا کو بھی برقرار رکھا گیا ہے اور ان کے ٹریوس ہیڈ کے ساتھ اوپننگ کرنے کا امکان ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x