جنوبی کوریا کی قومی ہاکی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

فرخ تنویرملک

اسلام آباد۔۔۔۔۔۔۔۔۔جنوبی کوریا کی قومی ہاکی ٹیم چار میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان سپورٹس بورڈ اور بین الصوبائی رابطہ کے حکام نے مہمان ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا۔ جنوبی کوریا کا وفد 24 کھلاڑیوں اور آفیشلز پر مشتمل ہے جو اپنے دورہ پاکستان کے دوران قومی ٹیم کے خلاف چار میچوں کی سیریز میں حصہ لے گا۔سیریز کا پہلا میچ 30 جولائی، دوسرا یکم اگست، تیسرا 4 اگست جبکہ چوتھا اور آخری میچ 7 اگست کو اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔دورے کے دوران دونوں ٹیموں کے لیے خصوصی تربیتی کیمپ بھی منعقد کیے جائیں گے جن کا مقصد کھلاڑیوں کی تکنیکی مہارت، باہمی تجربات کے تبادلے اور کھیل کے مجموعی معیار کو مزید بہتر بنانا ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x