جوہری ہتھیاروں کی حیثیت ناقابلِ واپسی ہے’ شمالی کوریا

نثاراحمد

پیانگ یانگ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شمالی کوریا کی وزیرِ خارجہ چوئی سون ہوئی نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی جوہری ہتھیاروں کی حیثیت ناقابلِ واپسی ہے اور یہ ہمیشہ برقرار رہے گی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ شمالی کوریا سے جوہری تخفیف کا مطالبہ ایک غیر حقیقی تصور ہے۔چوئی سون ہوئی کے مطابق امریکا اور اس کے اتحادی جتنی زیادہ جوہری تخفیف پر زور دیں گے، شمالی کوریا کا مقف اتنا ہی سخت ہوتا جائے گا۔دوسری جانب شمالی کوریا نے 240 ملی میٹر گائیڈڈ ملٹی پل راکٹ لانچر سسٹم کا تجربہ کیا ہے۔شمالی کوریا کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق جدید راکٹ لانچر کا تجربہ منگل کو کیا گیا، تجربے میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹوں کی درستگی اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔شمالی کوریا کے مطابق راکٹ خودکار نظام کے ذریعے 100 کلو میٹر دور تک جبکہ گلائیڈ موڈ میں 115 کلو میٹر دور اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں، نئے راکٹ سسٹم سے جنوبی سرحد پر فائر پاور میں نمایاں اضافہ ہو گا۔واضح رہے کہ 3 روز قبل امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان نے ملاقات میں شمالی کوریا کی مکمل جوہری تخفیف کے عزم کا اعادہ کیا تھا، تینوں ممالک نے پیانگ یانگ پر مذاکرات کی میز پر واپس آنے پر بھی زور دیا تھا۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x