عبدالجبار
اسلام آباد۔۔۔۔۔۔۔۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ میں اپنی سمت واضح کر دی، معاشی شرح نمو بڑھانے والا بجٹ ہے، ترقی ہوگی، ریلیف ملے گا، ڈیجیٹائزیشن اور اے آئی سے صوابدیدی اختیارات ختم کر دیئے، فنانس بل میں مزید تجاویز شامل کرنے کا ارادہ ہے،نئے سسٹم میں ٹیکس گزار اور ٹیکس افسر کے درمیان تعلق ختم ہوگا اور فیس لیس سسٹم اس کی جگہ لے گا۔ ہفتہ کے روزقومی اسمبلی میں بجٹ پر عمومی بحث سمیٹتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے ایوان کو بتایا کہ بجٹ میں اراکین اسمبلی کی تجاویز شامل کی گئیں، اراکان اسمبلی نیبجٹ دستاویزات سے متعلق تحریک استحقاق پیش کی، افسوس کی بات ہے بجٹ کے معاملے پرتحریک استحقاق پیش کی جاتی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ تحریک استحقاق میں کہا گیا کہ بجٹ دستاویزات میں تضاد ہے، بجٹ دستاویزات کے یحوالے سے الزامات غلط تشریح کی وجہ سے لگائے گئے، جی ڈی پی سمیت دیگراعدادوشمار نیشنل اکائو نٹس کمیٹی میں پیش کیے گئے تھے، اس میں صوبے بھی شامل ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مالی سال 2026میں 452ارب امریکی ڈالر کاتخمینہ تھا جسے پیش کیا گیا، آبادی کے تخمینے،مردم شماری ،ہیلتھ سروسز کی بنیاد پراکنامک انڈیکیٹرجاری ہوتے ہیں، تنقید کوسیاق وسباق میں رکھنا ضروری ہے، وزیراعظم نے گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطرخواہ کمی کااعلان کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے2سال کی مدت میں 14ارب ڈالرکے ا ضافی محصولات حاصل کرلئے ہیں، وزیراعظم کی ذاتی توجہ اورلگن سے یہ ممکن ہوا، گزشتہ 2سال میں ایف بی آر کی تنظیم نوپرتوجہ مرکوز رکھی، مالی وسائل کی فراہمی کواولین ترجیح دی گئی۔ وزیر خزانہ نے ایوان کو بتایا کہ حکومت نے زراعت اور کسانوں کیلئے ریلیف دیا، ترقیاتی پیکج کااعلان کیا، کسانوں کواربوں روپے کے بلاسود قرض اداکیے جارہے ہیں، حکومت نے چھوٹے کاشتکاروں کیلئے زرخیزی اسکیم شروع کردی ہے۔انہوں نے آگاہ کیا کہ مالی سال 2018میں پی ٹی آئی کے د ورحکومت کے اعدادوشمار بھی چارٹ میں لگائے ہیں، ہماری کوششیں رنگ لائیں، خطے میں جنگ کے بادل چھٹ گئے،امن کی فاختہ اڑنے لگی ہے، یہ ہماری سیاسی اورسفارتی تاریخ کاروشن باب ہے، وزیراعظم ،فیلڈمارشل ،ٹیم اورپوری قوم خراج تحسین کی مستحق ہے، اتحادی،اپوزیشن اورپارلیمان مبارکباد کی مستحق ہیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ مالی سال کے بجٹ پر تمام معزز اراکین کا شکریہ ادا کرتا ہوں، نوازشریف،بلاول بھٹو اوردیگر کی رہنمائی بجٹ تجاویز میں بہت اہم ثابت ہوئیں۔۔۔