خیبرپختونخوا پولیس ایکٹ میں تبدیلیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

نثاراحمد

پشاور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خیبرپختونخوا پولیس ایکٹ میں کی گئیں تبدیلیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔وزیر قانون خیبرپختونخوا آفتاب عالم کے مطابق پولیس براہ راست حکومت کوجواب دہ ہوگی ۔ گریڈ 18 سے اوپر کے افسران کے تقرری و تبادلے کا اختیار وزیراعلی کے پاس ہوگا، گریڈ18تک کے تقرروتبادلے کا اختیار آئی جی کو ہوگا۔ پولیس پالیسی بورڈ کی سربراہی بھی وزیراعلی کے پاس ہوگی، آئی جی آزادانہ طریقے سے اپنے اختیارات استعمال کرسکے گا، آئی جی،5سینئرافسران پولیس پالیسی بورڈ کے ممبران ہوں گے، نیاآپریشنل بورڈبنے گا،آئی جی سربراہ ہوں گے۔مجوزہ پولیس ایکٹ2026میں ڈی آرسیز کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، حکومت نیمجوزہ پولیس ایکٹ میں ڈی آرسیزکوختم کرنیکی تجویزدی تھی۔ پولیس پالیسی بورڈ کی صدارت کے اختیارات آئی جی سے وزیراعلی کو منتقل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔آفتاب عالم کے مطابق پبلک سیفٹی کمیشن کو مضبوط کیاگیا ہے، جو پولیس کیاختیارات کے تجاوز کے معاملے میں شکایات سنیگا، پولیس کمپلینٹ اتھارٹی کو مضبوط اور فعال کیا گیا ہے، پولیس کی محکمانہ اور آپریشنل خود مختاری بحال رکھی گئی ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x