روس کا بھارت کو تیل کی فروخت جاری رکھنے کا عزم

عبد الجبار

نئی دہلی۔۔۔۔۔۔۔۔امریکا کی ٹیرف کی دھمکی کے باوجود روس نے بھارت کو تیل کی فروخت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔بھارت میں تعینات روسی سفیر ڈینس الیپوف نے امریکا کے ٹیرف لگانے سے متعلق مجوزہ منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پابندیاں اور ٹیرف لگانے والوں نے تعاون کے بجائے دبائو ڈالنے کے ہتھکنڈوں کا راستہ اختیار کیا اسی لئے یہ ممالک بھارت کو تیل کی روس سے بہتر پیشکش نہیں کرسکتے۔روسی سفیر نے خبردار کیا کہ اگر روسی تیل فروخت کی اجازت نہ دی گئی تو دنیا کو جس صورتحال کا سامنا ہوگا توانائی کی منڈیاں اس کی متحمل نہیں ہو سکتیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال ٹرمپ نے واضح کیا تھا کہ بھارت نے روسی تیل کی خریداری نہ روکی تو اس پر بھاری ٹیرف جاری رہیں گے۔ٹرمپ کی دھمکی کے بعد بھارت نے امریکی دبائو کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے تھے اور بھارتی کمپنی نے روسی تیل نہ خریدنے کا فیصلہ کیا تھا۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x