نثار احمد
اسلام آباد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سینئر سفارت کار سجاد حیدر خان ملک کے نئے ترجمان برائے امور خارجہ ہوں گے۔ وہ ایک اور نمایاں سفارت کار اور ایڈیشنل فارن سیکرٹری سید طاہر حسین اندرابی کی جگہ لیں گے۔طاہر حسین اندرابی بطور ترجمان دفتر خارجہ نے بد ھ کو اپنی آخری میڈیا بریفنگ دی ، نئے ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ۔طاہر اندرابی اب اقوام متحدہ میں بطورمستقل پاکستانی مندوب خدمات انجام دیں گے۔