سعودی عرب پرحملے خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں،پاکستان

فرخ تنویر ملک

اسلام آباد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہحملے سعود یہ خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں ، سعودی قیادت اور عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں، پاکستان سعودی عرب کے اپنے دفاع کے جائز حق کی مکمل حمایت کرتا ہے اور خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے حصول کیلئے کوششیں جاری رکھے گا،بھارت کے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں، بھارت کشمیر کی متنازعہ حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا، کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود حل طلب مسئلہ ہے، افغانستان پاکستان کا دشمن نہیں، افغان حکومت دہشتگردی کے حوالے سے پاکستان کے موقف کو سمجھ نہیں رہی،ہم افغان عوام کے ساتھ اپنے تعلقات کو دہشت گردی کے مسئلے سے الگ دیکھتے ہیں،قانونی ویزا والے افغان طلبہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں،فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے اسرائیلی بیانات مسترد کرتے ہیں۔ان خیالات کااظہار دفتر خارجہ کے ترجمان سجاد حیدر خان نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کیا ۔ترجمان دفترخارجہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان، ترکی اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والا مکہ معاہدہ ایک دفاعی اتحاد ہے اور فی الحال اسے مزید ممالک تک وسعت دینے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے برادر اسلامی ملک سعودی عرب کی خود مختاری اور سلامتی کے مکمل احترام کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعاون بھی جاری ہے، سعودی عرب میں پاکستانی فورسز تربیت اور لاجسٹک مقاصد کیلئے موجود ہیں، دفاعی معاہدہ ایک چھتری کی حیثیت رکھتا ہے، اس کے تحت مزید طریقہ کار طے ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ دفاعی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے کچھ وقت درکار ہوگا، پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی تعاون کے مزید پہلو جلد سامنے آئیں گے۔مکہ معاہدہ خطے کی سلامتی کو ڈیٹرنس کے ذریعے یقینی بنانے والا دفاعی اتحاد ہے، پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب پر مشتمل مکہ معاہدے کے تحت مشاورت جاری ہے،مکہ معاہدہ بعد میں یکساں سوچ رکھنے والے دیگر ممالک کے لیے بھی کھلا ہوگا۔ سجاد حیدر نے سعودی عرب پرحوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں ۔پاکستان نے سعودی عرب کی سالمیت اور خودمختاری کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ حوثی حملے خطے کے امن اور سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے حوثی حملوں میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے اپنے دفاع کے جائز حق کی مکمل حمایت کرتا ہے، پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے حصول کے لییکوششیں جاری رکھے گا۔سجاد حیدر خان نے بتایاکہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود حل طلب مسئلہ ہے، بھارتی دعوئوں اور ہتھکنڈوں سے کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل نہیں ہو سکتی، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یاسین ملک کی صحت کے معاملے پر تشویش ہے، پاکستان یاسین ملک کی غیر قانونی قید کی مذمت کرتا ہے، ان کا بیانِ حلفی بھارتی عدالتی نظام کے منہ پر طمانچہ ہے، پاکستان نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ یاسین ملک کی صحت کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے۔بھارت کے دہشت گردی میں مبینہ کردار کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x