سعودی عرب کا آزاد فلسطینی ریاست کا مطالبہ

نثاراحمد

نیویارک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اقوامِ متحدہ میں سعودی عرب نے فلسطینی عوام کے حقوق کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے مسئلہ فلسطین کو مشرقِ وسطی کے تنازع کا بنیادی محور قرار دیا۔اقوامِ متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبدالعزیز الواصل نے اپنے خطاب میں کہا کہ خطے میں پائیدارامن کے قیام کیلئے دو ریاستی حل ناگزیر ہے،مطالبہ کیاکہ مشرقی مقبوضہ بیت المقدس کو دارالحکومت بناتے ہوئے ایک آزاد اور خودمختارفلسطینی ریاست کے قیام کو یقینی بنایا جائے۔سعودی مندوب نے فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی آبادکاری،زمینوں پرقبضے اورفلسطینیوں کی جبری بیدخلی کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ یہ اقدامات بین الاقوامی قوانین اوراقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہیں۔عبدالعزیز الواصل کاکہناتھا کہ غزہ میں فوری اورمستقل جنگ بندی وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ انسانی جانوں کا مزید نقصان روکا جا سکے اور متاثرہ آبادی تک امداد کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔انہوں نے زوردیا کہ انسانی امداد کو سیاسی دبائو یاکسی بھی قسم کے مفادات کے حصول کیلئے استعمال نہیں کیاجاناچاہیے،جبکہ سلامتی کونسل کو اپنی منظورشدہ قراردادوں پرموثرعملدرآمد یقینی بنانا ہوگا، فلسطینی حقوق پرکوئی نرمی یا سمجھوتہ قبول نہیں۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x