سعودی عرب کو 48 ایف 35 طیاروں کی فروخت کی منظوری

نثاراحمد

واشنگٹن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔امریکی نے سعودی عرب کو 48 جدید ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت کرنے کی ممکنہ ڈیل کی منظوری دے دی ہے، تاہم تقریبا 24.3 ارب ڈالر کے اس معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے امریکی کانگریس کی منظوری درکار ہوگی۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مجوزہ فروخت سے سعودی عرب کی دفاعی صلاحیت بہتر ہوگی، اسے موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے میں مدد ملے گی اور امریکی و اتحادی افواج کے ساتھ اس کی عسکری ہم آہنگی میں اضافہ ہوگا۔معاہدے میں 48 ایف 35 طیاروں کے علاوہ 49 پراٹ اینڈ وٹنی ایف 135 انجن، مواصلاتی آلات، اسپیئر پارٹس، تربیتی اور لاجسٹک معاونت سمیت دیگر متعلقہ سامان بھی شامل ہے۔امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ مجوزہ فروخت سے خطے میں فوجی توازن تبدیل نہیں ہوگا۔ واشنگٹن کی دیرینہ پالیسی کے تحت اسرائیل کو خطے کے ممکنہ مخالفین کے مقابلے میں فوجی برتری برقرار رکھنے کی ضمانت دی جاتی رہی ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x