سعودی عرب کو 5 ارب ڈالر مالیت کے بم فروخت کرنے کی منظوری

فرخ تنویرملک

واشنگٹن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔امریکا نے سعودی عرب کو جدید ہتھیار بیچنے کی منظوری دے دی۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کو 5 ارب 75 کروڑ ڈالر کے جدید ہتھیار فروخت کیے جائیں گے، سعودی عرب کو ایکسٹینڈڈ رینج جے ڈی ای ایمز کی فروخت کی منظوری دی گئی ہے۔محکمہ خارجہ نے بتایا کہ سعودی عرب کو اے جی ٹی 1500 ٹینک انجنز کی فروخت کی بھی منظوری دی گئی ہے ۔امریکی محکمہ خارجہ کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ اے جی ٹی 1500 ٹینک انجنز کی تیاری میں ہنی ویل مرکزی ٹھیکیدار ہوگا۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سعودی عرب کو 750 ملین ڈالر مالیت کے AGT-150 انجنوں کی ممکنہ فروخت کی بھی منظوری دی گئی ہے۔محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ مجوزہ دفاعی سودوں سے سعودی عرب کی موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت بہتر ہوگی، جبکہ دفاعی تیاری، آپریشنل ضروریات اور امریکا کے ساتھ دفاعی تعاون میں بھی بہتری آئے گی۔ علاوہ ازیں امریکا نے عمان اور عراق کے لیے بھی دو ممکنہ دفاعی معاہدوں کی منظوری دی ہے۔ عمان کو F-16 طیاروں کی دیکھ بھال اور معاونت کے لیے 188 ملین ڈالر کے معاہدے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ عراق کو 150 ملین ڈالر مالیت کے Bell 412EPX ہیلی کاپٹروں کی ممکنہ فروخت کی منظوری دی گئی ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x