سعودی عرب کے دو شہروں ابہا اور خمیس مشیط میں ہنگامی الرٹ

نثاراحمد

ریاض۔۔۔۔۔۔۔۔سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے ملک کے جنوب مغربی شہروں ابہا اور خمیس مشیط کے رہائشیوں کے لئے ہنگامی الرٹ جاری کئے تاہم بعد میں اعلان کیا کہ دونوں مقامات پر ممکنہ خطرہ ٹل گیا ۔خبر رساں ادارے ٹی آر ٹی ورلڈ کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے الگ الگ انتباہات کے ذریعے خمیس مشیط گورنریٹ اور شہر ابہا کے رہائشیوں کو ممکنہ خطرے سے خبردار کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے قومی ابتدائی انتباہی پلیٹ فارم کے ذریعے دونوں شہروں میں الرٹس جاری کیے گئے۔ محکمہ شہری دفاع نے بعد ازاں تصدیق کی کہ ابہا اور خمیس مشیط میں خطرے کی صورت حال ختم ہوگئی ہے۔تاہم حکام نے ان انتباہات کی وجہ بننے والے خطرے کی نوعیت، ممکنہ واقعے یا اس کے پس منظر سے متعلق کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x