سعودی عرب کے یمن میں فضائی حملے

عبد الجبار

صنعا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایران کے حمایت یافتہ یمنی حوثیوں نے دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب نے یمن کے مختلف علاقوں میں ان کے ٹھکانوں پر 32 سے زائد فضائی حملے کئے ہیں۔ایک روز قبل حوثیوں نے اپنے پڑوسی ملک سعودی عرب کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے کیے تھے، جن کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے۔ بی بی سی کے مطابق حوثیوں سے وابستہ المسیرہ ٹی وی نے رپورٹ کیا ہے کہ سعودی طیاروں نے گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں پر 32 فضائی حملے کیے ہیں۔ سعودی عرب نے تا حال حوثیوں کی جانب سے ان حملوں کے دعوں پر کوئی با ضابطہ ردِعمل نہیں دیا ہے۔سعودی حکام کہہ چکے ہیں کہ منگل کی صبح حوثیوں کے حملوں کے باعث بعض تیل تنصیبات کی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل ہو گئی تھیں اور 73 افراد زخمی ہوئے تھے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x