فرخ تنویرملک
کراچی۔۔۔۔۔۔۔محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ رواں سال سندھ بھر میں ملیریا کے 90 ہزار 853 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔جاری رپورٹ کے مطابق کراچی میں ملیریا کے 772 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سب سے زیادہ ضلع ملیر سے 249 کیسز سامنے آئے، ضلع جنوبی سے ملیریا کے 164، غربی سے 140کیسز رپورٹ ہوئے۔ضلع کورنگی سے ملیریا کے 135، ضلع وسطی سے 36، ضلع شرقی سے 34 اور ضلع کیماڑی سے 14کیسز سامنے آئے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق حیدرآباد ڈویژن میں ملیریا کے 35 ہزار 94، سکھر سے 9 ہزار 949 اور لاڑکانہ سے 27 ہزار 57 کیس رپورٹ ہوئے۔میر پور خاص سے ملیریا کے 7 ہزار781 اور شہید بینظیرآباد سے 10 ہزار 200 کیس رپورٹ ہوئے۔