سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات آج ہوں گے

کراچی۔۔ سندھ کے چودہ اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات آج منعقد ہو رہے ہیں۔ پولنگ صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 28 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی جن میں 2 ڈسٹرکٹ کونسل، 6 چیئرمین، 7 وائس چیئرمین اور 13 جنرل ممبر کی نشستیں شامل ہیں۔

انتخابات میں دو لاکھ 43 ہزار سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ اس مقصد کے لیے 168 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے 128 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x