سپریم کورٹ ، چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت منسوخی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد۔۔سپریم کورٹ میں چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف اینٹی کرپشن مقدمات میں ضمانت منسوخی سے متعلق اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہیں۔
عدالت نے پرویز الٰہی کے بیٹے راسخ الٰہی اور سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی ضمانت منسوخی کی اپیلیں بھی سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کل 12 مارچ کو اپیلوں پر سماعت کرے گا۔
پنجاب حکومت نے تینوں ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔ ملزمان کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ میں مقدمات درج ہیں۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x