سیلاب اور بارشوں سے پاکستان کی ایک ایک چوتھائی سے زائد آبادی متاثر: گیلپ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) — گیلپ پاکستان کے تازہ ترین سروے نے انکشاف کیا ہے کہ  پاکستان کی تقریباً ایک چوتھائی آبادی حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے براہِ راست متاثر ہوئی ہے۔ ہر چار میں سے ایک پاکستانی نے بتایا ہے کہ ان کے گھرانے نے یا تو مالی نقصان اٹھایا ہے یا جانی خطرے کا سامنا کیا۔

سروے کے مطابق 24 فیصد پاکستانی متاثر ہوئے، جن میں 7 فیصد نے مالی نقصان اور 3 فیصد نے جانی نقصان کی تصدیق کی۔ مزید 14 فیصد نے کہا کہ انہیں چھوٹے موٹے نقصانات کا سامنا رہا۔ تاہم، 64 فیصد پاکستانیوں نے بتایا کہ انہیں کوئی براہِ راست نقصان نہیں ہوا۔

گیلپ پاکستان سروے — بارش اور سیلاب کے اثرات

•          24فیصد پاکستانی متاثر — ہر چار میں سے ایک شہری یا دیہی پاکستانی بارش اور سیلاب سے متاثر ہوا۔

•          7 فیصد مالی نقصان — گھروں، فصلوں اور مال مویشیوں کو شدید نقصان۔

•          3 فیصد جانی نقصان — خاندانوں نے جان کا ضیاع رپورٹ کیا۔

•          14 فیصد معمولی نقصان — چھوٹے موٹے نقصانات (گھر، سامان، فصلیں)۔

•          64 فیصد محفوظ — کسی نقصان کی اطلاع نہیں دی۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x