سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی جاری

سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا عمل جاری ہے، اکیاون گرڈ اور پانچ سو سڑسٹھ متاثرہ فیڈر میں سے تین سو پچیس مکمل اور دو سو چونتیس جزوی طور پر بحال کردیئے گئے۔پاور ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق فیسکو کے زیرِانتظام علاقوں میں اٹھائیس گرڈ اور اکاسی فیڈر متاثر ہوئے۔متاثرہ فیڈرز میں سے اڑتیس مکمل اور بیالیس جزوی طور پر بحال کر دیے گئے ہیں،لیسکو کے سڑسٹھ متاثرہ فیڈرز میں سے چھیاسٹھ مکمل اور ایک جزوی طور پربحال ہو چکا ہے۔میپکو کے ایک سو اکیاسی متاثرہ فیڈرز میں سے تیرہ مکمل اور ایک سو اکسٹھ جزوی طور پر بحال ہو چکے ہیں،گیپکو کے گیارہ گرڈ اور ایک سو تین فیڈر متاثر ہوئے، جن میں سے ایک سو ایک مکمل اور دو جزوی طور پربحال کر دیے گئے ہیں۔پیسکو کے ستاسی فیڈرز مکمل اورچار جزوی طور پر بحال ہو چکے ہیں۔ٹیسکو کے شمالی وزیرستان اور خیبر میں اٹھارہ فیڈر متاثر ہوئے۔ سترہ مکمل اور ایک جزوی طور پر بحال کیا جاچکا ہے۔ہیزیکو کے زیرِ انتظام مانسہرہ کے تین متاثرہ فیڈر مکمل طور پر بحال کر دیے گئے ہیں۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x