سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا عمل جاری۔مجموعی طور پر متاثرہ اکیاون گرڈ اور پانچ سو تینتالیس فیڈرز میں سے تین سو نو فیڈر مکمل جبکہ دو سو چھببیس جزوی طور پر بحال ہو چکے ہیں۔

پاور ڈویژن کی چودہ ستمبر تک کی رپورٹ کے مطابق   اٹھارہ لاکھ ایک ہزار دو سوپچیس  متاثرہ صارفین میں سے چودہ لاکھ اٹھہتر ہزار نو سو اکتیس صارفین کے لیے بجلی بحال کر دی گئی ہے، جبکہ تین لاکھ بائیس ہزار دو سو چورانوے صارفین کے لیے بجلی کی بحالی ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق فیسکو کے دو لاکھ تین ہزار آٹھ سو چوالیس متاثرہ صارفین میں سے ایک لاکھ اڑتیس ہزار پانچ سو پچاس صارفین کو بجلی فراہم کر دی گئی ہے، جبکہ باقی پینسٹھ ہزار دو سو چورانوے صارفین کے لیے بحالی کا عمل پانی اترنے کے بعد پندرہ ستمبر تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ لیسکو کے تہتر ہزار سات سو چونتیس متاثرہ صارفین میں سے اٹھسٹھ ہزار نو سو نو صارفین کے لیے بجلی بحال ہو گئی ہے، جبکہ باقی چار ہزار آٹھ سو پچیس صارفین کے لیے بحالی کا عمل چودہ ستمبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔میپکو کے زیرِ انتظام علاقوں  کے دو لاکھ اڑسٹھ ہزار آٹھ سو چھیالیس متاثرہ صارفین میں سے بیس ہزار نو سو پچیس صارفین کے لیے بجلی بحال کر دی گئی ہے، باقی صارفین کے لیے پانی اترتے ہی بحالی کا عمل شروع ہوگا۔ گیپکو کے سات لاکھ پینتیس ہزار نو سو ستاسی متاثرہ صارفین میں سے سات لاکھ چون ہزار آٹھ سو ستاون صارفین کے لیے بجلی بحال کر دی گئی ہے، جبکہ باقی ایک ہزار ایک سو تیس صارفین کے لیے بحالی کا عمل پانی اترنے پر مکمل ہوگا۔پیسکو  کے چار لاکھ تریسٹھ ہزار تین سو پچھتر متاثرہ صارفین میں سے چار لاکھ اکسٹھ ہزار دو سو سینتالیس صارفین کے لیے بجلی بحال کر دی گئی ہے۔ٹیسکو کے شمالی وزیرستان اور خیبر کے علاقوں میں اکتیس ہزار سات سو چوہتر متاثرہ صارفین میں سے تیس ہزار سات سو اٹھہتر صارفین کے لیے بجلی بحال کر دی گئی ہے،خیبر کے علاقے میں بحالی مکمل ہو چکی ہے۔ہیزیکو کے زیرِ انتظام مانسہرہ کے تینوں متاثرہ فیڈرز مکمل طور پر بحال کر دیے گئے ہیں۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x