سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے منی بجٹ کا خدشہ

اسلام آباد۔۔۔حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی اور رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے لیے منی بجٹ لانے پر غور شروع کر دیا ۔لگژری گاڑیوں، سگریٹس اور الیکٹرانک سامان پر اضافی ٹیکسز کے نفاذ کی تجاویز زیر غور ہیں۔

ذرائع کے مطابق 1800 سی سی اور اس سے زائد انجن والی گاڑیوں پر لیوی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے الیکٹرانک اشیاء پر بھی 5 فیصد لیوی لگانے پر غور کیا جا رہا ہے۔علاوہ ازیں درآمدی اشیاء پر کم کی گئی ریگولیٹری ڈیوٹی کے برابر لیوی لگانے کی تجویز ہے۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ سگریٹ کے ہر پیکٹ پر 50 روپے لیوی لگانے کی تجویز بھی دی گئی ہے جس کی آمدن براہ راست وفاقی حکومت کو حاصل ہوگی۔ ان اقدامات سے کم از کم 50 ارب روپے اکٹھے کیے جانے کا امکان ہے۔

تاہم، اضافی ٹیکسز کے نفاذ کے لیے آئی ایم ایف کی اجازت درکار ہوگی اور یہ تجاویز 25 ستمبر سے شروع ہونے والے جائزہ مذاکرات میں پیش کی جا سکتی ہیں۔

رواں مالی سال میں ایف بی آر کو 14 ہزار 131 ارب روپے کا ٹیکس ہدف دیا گیا ہے۔ اگست میں ٹیکس وصولی 901 ارب روپے رہی جو ہدف سے 50 ارب روپے کم ہے، جبکہ جولائی تا اگست ریونیو میں مجموعی طور پر تقریباً 40 ارب روپے کا شارٹ فال ریکارڈ کیا گیا۔

حکام کے مطابق سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے مجوزہ اقدامات ٹیکس وصولیوں میں اضافے سے ہی ممکن ہو سکیں گے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x