عبدالجبار
پیانگ یانگ۔۔۔۔۔۔شمالی کوریا نے اپنی جوہری طاقت کی حیثیت کو ناقابل واپسی قرار دیتے ہوئے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام پر تنقید کرنے والی عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی قرارداد مسترد کردی ہے۔ غیر ملکی میکڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی بہن کم یو جونگ نے آئی اے ای ایپر دوہرے معیار کا الزام عائد کیا۔انہوں نے کہا کہ ایجنسی امریکا اور جنوبی کوریا کی جوہری سرگرمیوں کو نظر انداز کررہی ہے جبکہ شمالی کوریا کی جوہری سرگرمیوں کے خلاف قرارداد منظور کی گئی۔کم یو جونگ نے جنوبی کوریا کے جوہری توانائی سے چلنے والی آبدوزیں حاصل کرنے کے منصوبے کا بھی حوالہ دیا اور اسے شمالی کوریا کے خلاف غیر منصفانہ پالیسی کا حصہ قرار دیا۔شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے بھی آئی اے ای اے کی قرارداد مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی جوہری طاقت اور دفاعی صلاحیت اب ناقابل واپسی ہے اور اسے جوہری ڈیٹرنس کی حمایت حاصل ہے۔