فرخ تنویرملک
شکاگو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔امریکا میں ہونے والی شکاگو میراتھون 2026 میں دنیا کے مختلف ممالک سے پاکستانی رنرز نے شرکت کی، امریکی ریاست ٹیکساس میں مقیم نزار نیانی 3 گھنٹے 45 سیکنڈ میں ریس مکمل کرکے پاکستانی شرکا میں سب سے نمایاں رہے۔نزار نیانی محض 46 سیکنڈ کے فرق سے تین گھنٹے سے کم وقت میں میراتھون مکمل کرنے کا ہدف حاصل نہ کرسکے۔کراچی کے مصطفی نے 3 گھنٹے 29 منٹ 18 سیکنڈ میں ریس مکمل کی، جبکہ نیویارک میں مقیم بشری انجم 3 گھنٹے 31 منٹ ایک سیکنڈ کے ساتھ پاکستانی خواتین میں سب سے نمایاں رہیں۔ابوبکر محمد افضل نے 3 گھنٹے 32 منٹ 39 سیکنڈ اور پاکستانی نژاد امریکی بابر غیاث نے 3 گھنٹے 42 منٹ 44 سیکنڈ میں فنش لائن عبور کی۔نزار نیانی نے ابتدائی 10 کلومیٹر 40 منٹ 22 سیکنڈ اور نصف میراتھون کا فاصلہ ایک گھنٹہ 25 منٹ 41 سیکنڈ میں طے کیا، تاہم ریس کے دوسرے حصے میں رفتار کم ہونے کے باعث وہ تین گھنٹے سے کم وقت میں میراتھن مکمل نہ کرسکے۔ویمنز ایلیٹ ریس میں ایتھوپیا کی ہاوی فیسا نے 2 گھنٹے 13 منٹ 33 سیکنڈ میں کامیابی حاصل کرکے اپنے اعزاز کا دفاع کیا۔ کینیا کی شیرون لوکیڈی 2 گھنٹے 14 منٹ 7 سیکنڈ کے ساتھ دوسرے اور بریگیڈ کوسگئی 2 گھنٹے 14 منٹ 55 سیکنڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔میراتھون کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کی ایک ہی ریس میں تین ایتھلیٹس نے 2 گھنٹے 15 منٹ سے کم وقت میں مقررہ فاصلہ مکمل کیا۔