عبدالجبار
لندن۔۔۔۔۔۔۔۔صدر مملکت آصف علی زرداری لندن پہنچ گئے، ان کا برطانیہ میں قیام 2 ہفتہ طویل ہوگا۔ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری برطانیہ میں قیام کے دوران مختلف میڈیکل چیک اپ بھی کرائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر زرداری لندن میں قیام کے دوران کسی قسم کی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گے۔ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری سے مختلف وفود کی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر زرداری کے ساتھ سلیم مانڈوی والا اور ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین بھی موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری تقریبا چھ برس کے بعد برطانیہ کے دورے پر آئے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کی بھی آئندہ چند روز میں لندن آمد متوقع ہے۔