صدر ٹرمپ کو قتل کی دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار

فرخ تنویرملک

واشنگٹن۔۔۔۔۔۔۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بار بار قتل کرنے کی دھمکیاں دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ایک سابق پوڈ کاسٹر کو صدر ٹرمپ کو بار بار قتل کرنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس شہر کے رہائشی 40 سالہ بینجمن ازاریہ ساتھ ورتھ نے یوٹیوب، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر بار بار اشتعال انگیز بیانات دیے جن کا مقصد صدر ٹرمپ اور ان کے حامیوں کے خلاف اپنی نفرت کا عوامی سطح پر اظہار کرنا تھا۔ملزم پر صدر ٹرمپ کے خلاف بدسلوکی، انہیں ہراساں کرنے اور دھمکانے کے عمل میں خود ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ملزم نے ویڈیو میں کہا تھا کہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو پھانسی دینے کا مطالبہ کرنے میں کھل کر آواز اٹھاتا رہا ہوں گا، یہ حکومت غیر قانونی اور بے قابو ہو چکی ہے، اب سمت درست کرنے کا وقت آ گیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کر دو۔امریکی میڈیا کے مطابق ملزم کو لاس اینجلس کی عدالت میں فردِ جرم عائد کرنے کے لیے پیش کیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملزم نے 7 اپریل کو اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر صدر ٹرمپ کو دھمکی دینے والی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x