عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، قیمت 103 ڈالر سے تجاوز کر گئی

عبدالجبار

لندن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، برینٹ خام تیل کی قیمت 103 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت ایک ڈالر 14 سینٹ اضافے کے بعد 103 ڈالر 73 سینٹ فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 34 سینٹ اضافے سے 89 ڈالر 72 سینٹ فی بیرل پر پہنچ گئی۔خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کی آمادگی کی تردید کو قرار دیا جا رہا ہے۔برینٹ خام تیل کی قیمت رواں ماہ تقریبا 14 فیصد اضافے کی جانب گامزن ہے، جو جولائی کے بعد سب سے بڑا ماہانہ اضافہ ہوگا، دوسری جانب ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں رواں ماہ تقریبا 4 فیصد اضافے کا امکان ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x