عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

فرخ تنویرملک

واشنگٹن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مشرق وسطی میں تیل کی ترسیل متاثر ہونے کے خدشات کم ہونے، عالمی رسد میں اضافے اور منڈی میں تیل کی وافر دستیابی کے امکانات کے باعث بدھ کے روز عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔بین الاقوامی منڈی کے اعداد و شمار کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 43 سینٹ کمی کے ساتھ 90.97 ڈالر فی بیرل پر آ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 47 سینٹ کم ہو کر 81.58 ڈالر فی بیرل پر ہے۔این ایل آئی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سینئر ماہر معاشیات تسویوشی اوینو نے کہا کہ رواں ماہ انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد سے عالمی سطح پر تیل کی بہتات کے تاثر نے قیمتوں کو قابو میں رکھا ہوا ہے۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کے قریب جہازوں پر حملوں اور سعودی عرب و حوثیوں کے درمیان حملوں کے تبادلے نے اس رجحان کے برقرار رہنے کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال پیدا کر دی ہے۔تسویوشی اوینو کے مطابق مارکیٹ کی توجہ اس بات پر بھی مرکوز ہے کہ اوپیک پلس کے اجلاس میں آئندہ سال کے پیداواری کوٹے کس طرح طے کیے جائیں گے۔تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور اس کے اتحادی ممالک پر مشتمل گروپ اوپیک پلس کے وزرا 2027 کی پیداواری پالیسی کا فیصلہ کرنے کے لیے 29 نومبر کو اجلاسوں کا سلسلہ منعقد کریں گے۔عالمی منڈی کے شرکا اب 29 نومبر کو ہونے والے اوپیک پلس کے وزرا کے اجلاس اور مشرق وسطی کی سکیورٹی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، جن کے فیصلے اور پیش رفت آئندہ برس تیل کی رسد اور قیمتوں کا تعین کریں گے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x